*** مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (ایم ایس او ) آف انڈیا یونٹ نظام آباد کے
زیر اہتمام آج عظیم الشان جلسہ شہادت اما م حسینؓ وعظمت اہل بیت رضوان
اللہ علہیم اجمعین کا انعقاد بتاریخ 12؍ نومبر 2014ء بروز چہارشنبہ بوقت
بعد نماز عشاء بمقام گولڈن فنکشن ہال قلعہ روڈنظام آباد مقرر ہے ۔ جس میں
مقررین خصوصی معزز ذیشان آل سیدنا غوث اعظم
سید محمد قادری رفاعی ممبئی ،
قومی صدر مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آف انڈیا ، مولانا حافظ و قاری جمیل
احمد رضوی، ورلڈ اسلامک مشن لندن ،مہمان نعت خواں قاری محمد اسماعیل یار
علوی مالیگاؤں شرکت کریں گے ۔ جبکہ مقامی مقررین میں علامہ محمد عارف الدین
چشتی قادری ، علامہ مولانا شاہد رضا شرکت کریں ۔ تمام ہی احباب سے شرکت
کی گذارش ہے ۔